Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے وزیراعظم کو بتادیا گیا تھا کہ مشرف کو روکا تو توہین عدالت کے زمرے میں آسکتے ہیں، پانچ سال مشرف کی جانب منہ اٹھا کر نہ دیکھنے والے آج وعظ کررہے ہیں۔پرویزمشرف کو ملک سے گئے دوہفتوں سے زائد گزر گئے لیکن حکومت ان کی روانگی پر صفائیاں آج بھی پیش کررہی ہے۔ چوہدری نثار نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالتی تو پندرہ روز کے بعد مشرف خود ملک سے باہر چلے جاتے۔چوہدری نثار نے کہا کہ مشرف کے معاملے میں حکومت نے دیر نہیں کی۔ حکومت نے مشرف کی تین اپیلیں مسترد کیں لیکن ازخود کسی کو ای سی ایل پر نہیں رکھ سکتی۔چوہدری نثار نے اس معاملے پر پیپلزپارٹی پر بھی کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ آج وعظ کرنے والوں نے پانچ سال تک مشرف کی جانب آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا،چوہدری اعتزاز پیسے لیکر ہی مشرف کے کیس میں حکومت پاکستان کی مدد کرتے، ایان علی کیلئے تو وکیل مل گیا مشرف کیخلاف کیوں نہیں ملا۔اس پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ کا موڈ بڑا خوشگوار رہا، وہ مسکراتے بھی رہے اور صحافیوں کے کسی بھی سوال کا خلاف معمول برا نہیں مانا۔
اسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے وزیراعظم کو بتادیا گیا تھا کہ مشرف کو روکا تو توہین عدالت کے زمرے میں آسکتے ہیں، پانچ سال مشرف کی جانب منہ اٹھا کر نہ دیکھنے والے آج وعظ کررہے ہیں۔پرویزمشرف کو ملک سے گئے دوہفتوں سے زائد گزر گئے لیکن حکومت ان کی روانگی پر صفائیاں آج بھی پیش کررہی ہے۔
چوہدری نثار نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالتی تو پندرہ روز کے بعد مشرف خود ملک سے باہر چلے جاتے۔چوہدری نثار نے کہا کہ مشرف کے معاملے میں حکومت نے دیر نہیں کی۔ حکومت نے مشرف کی تین اپیلیں مسترد کیں لیکن ازخود کسی کو ای سی ایل پر نہیں رکھ سکتی۔
چوہدری نثار نے اس معاملے پر پیپلزپارٹی پر بھی کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ آج وعظ کرنے والوں نے پانچ سال تک مشرف کی جانب آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا،چوہدری اعتزاز پیسے لیکر ہی مشرف کے کیس میں حکومت پاکستان کی مدد کرتے، ایان علی کیلئے تو وکیل مل گیا مشرف کیخلاف کیوں نہیں ملا۔اس پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ کا موڈ بڑا خوشگوار رہا، وہ مسکراتے بھی رہے اور صحافیوں کے کسی بھی سوال کا خلاف معمول برا نہیں مانا۔