بے فائدہ آرٹیکل آئین پر بوجھ بن جاتا ہے ،رضا ربانی

شائع 02 اپريل 2016 04:55pm

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل چھ آئین،پارلیمنٹ اور جمہوریت کا دفاع کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔جب کوئی آرٹیکل یا سیکشن بے فائدہ ہوجائے تو وہ آئین پر بوجھ بن جاتا ہے۔

یہ بات انہوں نے ایسے موقع پرکہی ہے جب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار حکومت کی جانب سے پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر ہونے والی تنقید پر پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ جس پر آرٹیکل چھ کا مقدمہ تھا وہ ملک سے باہر چلاگیا۔

را کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا پاکستان کا عرصے سے موٴقف تھا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے اور وہاں سے را کے ایجنٹ کا پکڑا جانا انتہائی سنگین معاملہ ہے ۔اس سے قبل رضا ربانی نے ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Read Comments