Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے قائدآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے چار دشتگرد ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست دہشتگرد بھی مارا گیا،دستی بم اور دیگراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ایس ایس پی راوانوار کے مطابق پولیس نے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر قائد آباد کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں چھاپہ مارا۔ علاقے میں موجود دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی راوانوار کے مطابق ہلاک دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ جس کی شناخت زبیر، نثار، ارشد اورعابد کے نام سے ہوگئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم، ایس ایم جی اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔ ادھر محمودآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا۔ لانڈھی اور گلشن معمار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی:کراچی کے علاقے قائدآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے چار دشتگرد ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست دہشتگرد بھی مارا گیا،دستی بم اور دیگراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ایس ایس پی راوانوار کے مطابق پولیس نے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر قائد آباد کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں چھاپہ مارا۔ علاقے میں موجود دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی راوانوار کے مطابق ہلاک دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ جس کی شناخت زبیر، نثار، ارشد اورعابد کے نام سے ہوگئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم، ایس ایم جی اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔
ادھر محمودآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا۔ لانڈھی اور گلشن معمار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔