Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے ناظم آباد کی فائیو اسٹار چورنگی پر ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔ نتیجے میں پی ٹی آئی کی خواتین سمیت پانچ کارکن زخمی ہوگئے۔ایم کیوایم کے کارکن ریلی کی شکل میں فائیو اسٹار چورنگی پہنچے تو پی ٹی آئی کے کیمپ آفس پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ اسی دوران مشتعل ہوکر کارکن آپس میں لڑ پڑے۔نتیجے میں پی ٹی آئی خواتین سمیت پانچ کارکن زخمی ہوگئے۔کیمپ آفس پر توڑ پھوڑ کی گئی، جبکہ پی ٹی آئی کی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں نے واقعے کی شدید مذمت کی۔کہا کہ ایم کیوایم کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بھی متحدہ کی ریلی پر حملے کی مذمت کی۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ریلی پر پی ٹی آئی کا حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔
کراچی:کراچی کے علاقے ناظم آباد کی فائیو اسٹار چورنگی پر ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا۔ نتیجے میں پی ٹی آئی کی خواتین سمیت پانچ کارکن زخمی ہوگئے۔
ایم کیوایم کے کارکن ریلی کی شکل میں فائیو اسٹار چورنگی پہنچے تو پی ٹی آئی کے کیمپ آفس پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ اسی دوران مشتعل ہوکر کارکن آپس میں لڑ پڑے۔نتیجے میں پی ٹی آئی خواتین سمیت پانچ کارکن زخمی ہوگئے۔کیمپ آفس پر توڑ پھوڑ کی گئی، جبکہ پی ٹی آئی کی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
تحریک انصاف کے رہنماوں نے واقعے کی شدید مذمت کی۔کہا کہ ایم کیوایم کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بھی متحدہ کی ریلی پر حملے کی مذمت کی۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ریلی پر پی ٹی آئی کا حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔