ممبئی:سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین کی زندگی اور کرکٹ کی دنیا کے اتار چڑھاوٴ پر مبنی پر فلم "اظہر" کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں عمران ہاشمی مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔
فلم نگری ممبئی میں فلم "اظہر" کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں کرکٹر اظہرالدین نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پراچی دیسائی،عمران ہاشمی،نرگس فخری،لارا دتا،پروڈیوسر ایکتا کپور اور ہدایتکا ٹونی ڈی سوزا بھی موجود تھے۔
معروف سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین پر مبنی بائیوگرافیکل فلم "اظہر" تیرہ مئی کو بھارتی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔