Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔ چھتیں اور دیواریں گرنے ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں میں بہنے کے واقعات پیش آئے ہیں ، بائیس افراد جاں بحق اور اکتیس زخمی ہوگئے ،لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہے۔پشاور کے علاقے سربند میں سیلابی ریلے آبادی میں داخل ہوگیا بٹ تل بازار میں نوے سے زائد دکانیں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں اس علاقے سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ اپر دیر میں دریائے پنچکوڑہ سمیت دیگر دریاوٴں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔شانگلہ میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں سات افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے، بیس مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔مانسہرہ کے علاقے پھگل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے۔ چارسدہ میں چلماری کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے نو سالہ بچہ عبداللہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں دو روز سے بارشیں ہورہی ہیں۔چچن میں مکان منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں باپ اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔کوہستان میں جل کوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق۔جبکہ سکردو کے علاقے دیوسائی، گلتری، کتیشو، شغر تھنگ ،گیاری اور سیاہ چن سمیت متعدد علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔غذر کے مختلف علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے بجلی کا نظام برہم برہم ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقامات سے بند ہے۔
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔ چھتیں اور دیواریں گرنے ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں میں بہنے کے واقعات پیش آئے ہیں ، بائیس افراد جاں بحق اور اکتیس زخمی ہوگئے ،لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہے۔
پشاور کے علاقے سربند میں سیلابی ریلے آبادی میں داخل ہوگیا بٹ تل بازار میں نوے سے زائد دکانیں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں اس علاقے سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
اپر دیر میں دریائے پنچکوڑہ سمیت دیگر دریاوٴں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔شانگلہ میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں سات افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے، بیس مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
مانسہرہ کے علاقے پھگل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے۔ چارسدہ میں چلماری کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے نو سالہ بچہ عبداللہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں دو روز سے بارشیں ہورہی ہیں۔چچن میں مکان منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں باپ اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔کوہستان میں جل کوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق۔جبکہ سکردو کے علاقے دیوسائی، گلتری، کتیشو، شغر تھنگ ،گیاری اور سیاہ چن سمیت متعدد علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
غذر کے مختلف علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے بجلی کا نظام برہم برہم ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کئی مقامات سے بند ہے۔