Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:شوال میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں جاری ہیں، چھ سوچالیس مربع کلومیٹرعلاقہ دہشتگردوں سے خالی کرالیا گیا، آخری مرحلے میں دو سو باون دہشتگرد ہلاک اور ایک سوساٹھ زخمی ہو گئے۔ترجمان آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے بڑے مرکز کو تباہ کردیا گیا ہے،چھ سوچالیس مربع کلومیٹرعلاقہ دہشتگردوں سے خالی کرا لیا گیا،آپریشن کے آخری مرحلے کے دوران دوسو باون دہشتگرد ہلاک اور ایک سو ساٹھ زخمی ہوئے جبکہ پاک فوج کے آٹھ سیکیورٹی اہلکار شہید اور انتالیس زخمی ہوئے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں چھتیس فیصد نقل مکانی کرنے والے سینتیس ہزار سے زائد خاندان واپس آگئے،جنوبی وزیرستان فیزون اور ٹو میں چورانوے مختلف پراجیکٹس مکمل کرلیے گئے جبکہ فیز تھری میں ایک سو تریپن منصوبوں پرکام جاری ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز شمالی اورجنوبی وزیرستان کے منصبوں کا جائزہ لیا،شوال میں پاک فوج نے جنگ لڑتے ہوئے ایک سو پچاس کلومیٹرسڑک تعمیرکی،جنوبی وزیرستان میں چار ہزار تین سو چار مربع کلو میٹر کا علاقہ کلئیرکرالیا ہے،خالی کرائے جانے والے علاقوں میں مانا، گرباز، لٹاکا اور مگروٹائی کے علاقے شامل ہیں،پاک افغان سرحدی علاقے میں ایپریشن جاری ہے۔
پشاور:شوال میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں جاری ہیں، چھ سوچالیس مربع کلومیٹرعلاقہ دہشتگردوں سے خالی کرالیا گیا، آخری مرحلے میں دو سو باون دہشتگرد ہلاک اور ایک سوساٹھ زخمی ہو گئے۔
ترجمان آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے بڑے مرکز کو تباہ کردیا گیا ہے،چھ سوچالیس مربع کلومیٹرعلاقہ دہشتگردوں سے خالی کرا لیا گیا،آپریشن کے آخری مرحلے کے دوران دوسو باون دہشتگرد ہلاک اور ایک سو ساٹھ زخمی ہوئے جبکہ پاک فوج کے آٹھ سیکیورٹی اہلکار شہید اور انتالیس زخمی ہوئے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں چھتیس فیصد نقل مکانی کرنے والے سینتیس ہزار سے زائد خاندان واپس آگئے،جنوبی وزیرستان فیزون اور ٹو میں چورانوے مختلف پراجیکٹس مکمل کرلیے گئے جبکہ فیز تھری میں ایک سو تریپن منصوبوں پرکام جاری ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز شمالی اورجنوبی وزیرستان کے منصبوں کا جائزہ لیا،شوال میں پاک فوج نے جنگ لڑتے ہوئے ایک سو پچاس کلومیٹرسڑک تعمیرکی،جنوبی وزیرستان میں چار ہزار تین سو چار مربع کلو میٹر کا علاقہ کلئیرکرالیا ہے،خالی کرائے جانے والے علاقوں میں مانا، گرباز، لٹاکا اور مگروٹائی کے علاقے شامل ہیں،پاک افغان سرحدی علاقے میں ایپریشن جاری ہے۔