Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب میں آرمی ایکشن کو درست قرار دیا ہے۔ کہتے ہیں نیشنل ایکش پلان پر ایک دن بھی نیک نیتی سے عمل نہیں ہوا۔لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا پنجاب کی موجودہ صورت حال آٹھ سال بدترین حکمرانی کا نتیجہ ہے،نون لیگ کے حکمرانوں نے نیشنل ایکشن پلان پر ایک دن بھی نیک نیتی سے عمل نہیں کیا۔ پنجاب میں آرمی کا ایکشن درست ہے۔گلشن اقبال پارک بم دھماکے کے کئی زخمی اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور دیگر سہولیات نہ ہونے کے باعث فرش پر دم توڑتے رہے۔ پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ترجیح عوامی مسائل کی بجائے ڈالر بناوٴ نمائشی منصوبے ہیں۔ انھوں نے نائن الیون کے بعد دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اٹھارہ ارب کی لاگت سے سیکیورٹی پلان بنایا۔ پانچ سو پٹرولنگ پوسٹوں کے علاوہ ون ون ٹو ٹو ریسکیو سروس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔
لاہور :مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب میں آرمی ایکشن کو درست قرار دیا ہے۔ کہتے ہیں نیشنل ایکش پلان پر ایک دن بھی نیک نیتی سے عمل نہیں ہوا۔
لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا پنجاب کی موجودہ صورت حال آٹھ سال بدترین حکمرانی کا نتیجہ ہے،نون لیگ کے حکمرانوں نے نیشنل ایکشن پلان پر ایک دن بھی نیک نیتی سے عمل نہیں کیا۔ پنجاب میں آرمی کا ایکشن درست ہے۔گلشن اقبال پارک بم دھماکے کے کئی زخمی اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور دیگر سہولیات نہ ہونے کے باعث فرش پر دم توڑتے رہے۔
پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ترجیح عوامی مسائل کی بجائے ڈالر بناوٴ نمائشی منصوبے ہیں۔ انھوں نے نائن الیون کے بعد دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اٹھارہ ارب کی لاگت سے سیکیورٹی پلان بنایا۔ پانچ سو پٹرولنگ پوسٹوں کے علاوہ ون ون ٹو ٹو ریسکیو سروس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔