ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی پرجلسہ کل گڑھی خدابخش میں ہوگا

شائع 03 اپريل 2016 04:47pm

گڑھی خدابخش:سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی پرجلسہ کل گڑھی خدابخش میں ہوگا،پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو کریں گے۔

گڑھی خدابخش میں سابق وزیراعظم ذوالققارعلی بھٹو کی برسی پرعوامی جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،اسپیکرسندھ اسمبلی اورپیپلزپارٹی لاڑکانہ کے صدرآغاسراج درانی نے آج نیوزکوبتایا کہ بلاول بھٹو کل چاراپریل کوشام پانچ بجے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے،پیرچاراپریل کوشام سات بجے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس نوڈیرومیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی زیرصدارت ہوگا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال آزاد کشمیرمیں انتخابات کے علاوہ سندھ کابینہ اورپیپلزپارٹی کی تنظیم نوسے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔سی ای سی اجلاس میں بلاول بھٹو کے دورہ آزاد کشمیرکی بھی منظوری دی جائے گی۔

Read Comments