Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے جسکے باعث مخالفین الزامات پر اتر آئے، بھٹو شہید کی برسی پر سرکاری اخراجات کا الزام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ذوالفقار علی بھٹو کی سینتیسویں برسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گڑھی خدابخش کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عوام سننا چاہتے ہیں اور وہ دل کھول کر باتیں کریں گے۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کے باعث سازشیں ہورہی ہیں اور الزامات لگ رہے ہیں کہ سندھ حکومت نے برسی پر سرکاری اخراجات کئے۔قائم علی شاہ نے کہا کہ گرینڈ الائنس والے عوام کا مینڈیٹ خراب کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر کرپشن کے الزامات جھوٹے ہیں اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ عدالتوں میں جائیں،آغا سراج درانی، نثارکھوڑو اور دیگر پارٹی رہنما بھی وزیراعلٰی کے ہمراہ تھے۔
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے جسکے باعث مخالفین الزامات پر اتر آئے، بھٹو شہید کی برسی پر سرکاری اخراجات کا الزام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ذوالفقار علی بھٹو کی سینتیسویں برسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گڑھی خدابخش کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عوام سننا چاہتے ہیں اور وہ دل کھول کر باتیں کریں گے۔
قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کے باعث سازشیں ہورہی ہیں اور الزامات لگ رہے ہیں کہ سندھ حکومت نے برسی پر سرکاری اخراجات کئے۔قائم علی شاہ نے کہا کہ گرینڈ الائنس والے عوام کا مینڈیٹ خراب کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر کرپشن کے الزامات جھوٹے ہیں اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ عدالتوں میں جائیں،آغا سراج درانی، نثارکھوڑو اور دیگر پارٹی رہنما بھی وزیراعلٰی کے ہمراہ تھے۔