اپ ڈیٹ 04 اپريل 2016 11:41am

پریانکا بھی اپنی جان کی دشمن نکلیں۔۔

نئی دہلی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق حسینہ عالم پریانکا چوپڑا موجودہ دور کی نہ صرف مقبول ترین اداکارہ ہیں بلکہ ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہالی وڈ میں بھی کیا جاتا ہے،لیکن ان کے ماضی میں کچھ ایسے راز چھپے ہیں جو ان کی مضبوط شخصیت کے بالکل برعکس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق باصلاحیت اداکارہ پریانکا چوپڑا کے سابق مینجر پرکاش جاجو نے ان کے ماضی کے رازوں سے پردہ ہٹاتے ہوئے یہ انکشاف کہا کہ پریانکا دو سے تین بار خود کشی کرنے کی کوشش کر چکی ہیں۔

پرکاش جاجو نے میڈیا کو بتاتے ہو ئے کہا کہ ابتداءمیں زیادہ فلمیں نہ ملنے اور ناکامی کے باعث پریانکا سخت ذہنی اذیت کا شکار ہوگئی تھیں،یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کا خا تمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے پریانکا کے سابق بوائے فرینڈ عصیم مرچنٹ کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہر وقت لڑتے رہتے تھے،پریانکا اور ان کے دوست کے درمیان تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔

واضح رہے کہ پریانکا ان دنوں بھارت کی مصروف ترین اداکارہ ہیں جنہوں نے بہترین فلمیں کی ہیں اور اپنی اداکاری کا جادو بھارت کے علاوہ بیرون ملک بھی کامیاب ترین ٹی وی سیریل کوانٹیکو میں کام کرکے جگا یا ہے۔

Read Comments