شائع 04 اپريل 2016 07:02am

فلم دل والے نے شاہ رخ کوبدنام کردیا۔۔

ممبئی:بولی وڈ کے بادشاہ اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن شاہ رخ خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکاروں میں ہوتا ہے ،ان کے کروڑوں مداح ان کی ایک جھلک دیکھے کیلئے بے تاب رہتے ہیں ،لیکن اس بار نامور اداکار نے ناکامی کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی میں گزشتہ دنوں گولڈن کیلا ایوارڈ کا میلا سجا یا گیا ،اس ایوارڈ کا مقصد سال کی بد ترین فلموں اور بد ترین اداکاروں کو ایوارڈ سے نوازنا ہوتا ہے۔

کیلا ایوارڈ دو ہزار پندرہ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم دل والے گزشتہ سال کی بدترین فلم قرار دی گئی ،بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی کامیاب ترین فلم پریم رتن دھن پایو کی مرکزی ہیروئن سونم کپور بدترین اداکارہ کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

اس کے علاوہ فلم شاندار اور بومبے ویلویٹ بھی پیچھے نہیں رہیں انہیں گزشتہ سال کی بدترین فلموں کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ سلمان خان کی فلم ہیرو سے بولی وڈ میں قدم رکھنے والے اداکار سورج پنچولی بدترین نئے اداکار کا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

Read Comments