ممبئی:چائنیز فلموں کے لیجنڈ اداکار جیکی چین کے دیوانے دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں شاید ہی کوئی انسان ہوگا جو انہیں نہ جانتا ہوگا ،ان کی مقبولیت بھارت میں بھی بہت زیادہ ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اکثر بھارتی فنکاروں کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم انڈسٹری کی معروف کوریو گرافر فرح خان اور گیتا نے گزشتہ چند روز جودھ پور میں گزارے ، ان کے اس دورے کامقصد معروف اداکار جیکی چین کو ڈانس سکھانا تھا۔
اس حوالے سے دونوں کا کہنا ہے کہ جیکی کے ساتھ کام کرنا ہم دونوں کی خوش قسمتی ہے،ہمیں بالکل یقین نہیں آرہا کہ ہم عالمی شہرت یافتہ اداکار کو ڈانس سیکھائیں گے ،یہ ہماری زندگی کا سب سے بہترین پل ہے۔
واضح رہے کہ جیکی جودھ پور میں رقص کی شوٹنگ کیلئے موجود ہیں ،ان کے ساتھ پچاس مزید ڈانسرز ہیں جو ان کا ساتھ نبھائیں گے۔