وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

شائع 04 اپريل 2016 10:14am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورڈی جی آئی ایس آئی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم ہاوٴس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت وزیراعظم نوازشریف نے کی۔ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی میجرجنرل رضوان اختربھی شریک تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارسمیت دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجزسمیت ملکی سلامتی کی صورتحال امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Read Comments