شائع 04 اپريل 2016 11:08am

فلم کی اینڈ کا کے پس پردہ دلچسپ حقائق۔۔۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کی اینڈ کا اپنے مختلف اور اچھوتے مو ضوع کے لحاظ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ،فلم میں خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ کرینہ کپور اور سپر اسٹار انیل کپور کے بھتیجے ارجن کپور کی موجودگی بھی لوگوں کو پسند آرہی ہے۔

اس جوڑی نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا ہے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے،فلم کا موضوع نہایت انوکھا اور جدید معاشرے سے ہم آہنگ ہے جس میں کرینہ کپور ایک ورکنگ ویمن کا کردارا دا کر رہی ہیں جبکہ ارجن ان کے شوہر بنے ہیں جو گھر اور بچوں کو سنبھالتے ہیں۔

فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے لیکن اس کے پیچھے چند پس پردہ حقائق ہیں جنہیں جاننا آپ کیلئے ضروری ہے۔

٭فلم میں کرینہ ہدایتکار کا پہلا انتخاب نہیں تھیں بلکہ ان سے پہلے آر بالکی نے اداکارہ انوشکا شرما کو اس کردار کی آفر کی تھی جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا،کیونکہ وہ کسی بھی فلم میں ماں کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتیں۔

٭فلم میں بھارت کی مشہور جوڑی امیتابھ بچن اور جیا بچن نے ثانوی کردار نبھایا ہے ۔

٭فلم میں کرینہ اور ارجن کے کرداروں کے ذریعے بھارتی معاشرے کی بہترین عکاسی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ باہر کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ان کے شوہر کا رویہ کیسا ہونا چاہئے؟

٭فلم میں اپنی بیوی کیلئے ناشتہ بنانے کے تصور کو لوگوں میں بیحد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم لوگوں میں پسند کی جارہی ہے لیکن ناقدین کی طرف سے اسے زیادہ نہیں سراہا گیا ،اس حوالے سے کرینہ کا کہنا ہے کہ فلم کیلئے لوگوں کی پسندیدگی ہی کافی ہے،فلم نے ریلیز کے پہلے دن سات کروڑ تیس لاکھ کا بزنس کیا تھا۔
ّ

Read Comments