نواز شریف بتائیں کہ انکے بچوں کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ،عمران خان

شائع 04 اپريل 2016 01:39pm

اسلام آباد:عمران خان نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا ایک دن میں بارہ ارب روپے کرپشن ہوتی ہے، جب دیگر ممالک میں تحقیقات ہوسکتی ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعمران خان نے کہا نوازشریف بتا ہی نہیں سکتے کہ ان کے بچوں کے پاس باہر پیسہ کیسے گیا۔اپنے ملک سے پیسہ باہر لے جانے والے کیسے دوسروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا کہہ سکتے ہیں، نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس لیک کی تحقیقات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب اگر اپنی ساکھ بچانا چاہتی ہے تو نوازشریف خاندان کےخلاف ایکشن لے۔

Read Comments