ہانگ کانگ :ہانگ کانگ کے مستقبل پر بننے والی متنازع فلم ٹین ائیرز نے ہانگ کانگ ٹاپ فلم ایوارڈ اپنے نام کرلیا ،چین کے سرکاری اخبار نے فلم کی کہانی متنازع ہونے کی وجہ سے اسے وائرس آف مائنڈ قرار دیا تھا۔
چین میں ہانگ کانگ فلم ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں ایشیا کی بہترین فلم کا ایوارڈ ٹین ایئرز لے اڑی۔ٹین ائیرز میں چین کے جنوبی شہر ہانگ کانگ کو دو ہزار پچیس میں خطرناک صورتحال سے دوچار دکھایا گیا ہے ۔
فلم کی کہانی متنازعہ موضوع پر مبنی ہے جس کے باعث فلم کی ریلیز محدود رکھی گئی تھی تاہم فلم نے توقعات سے برعکس پذیرائی حاصل کی۔چین کے سرکاری اخبار کی جانب سے وائرس آف مائنڈ قرار دیئے جانے کے باعث اسے سرکاری ٹی وی نشر نہیں کیا گیا ۔