فیصل آباد:حساس اداروں کا سرچ آپریشن،28مشتبہ افراد گرفتار

شائع 05 اپريل 2016 05:46am

فیصل آباد:فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران اٹھائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد پنجاب بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، رات گئے فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ اور کھرڑیانوالہ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

ٹاگٹڈ کارروائی کے دوران اٹھائیس مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا، ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments