کراچی :پولیس کا سرچ آپریشن،6مشتبہ افراد گرفتار

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2016 05:55am

کراچی :کراچی کے علاقے لائنزایریا میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پکڑے گئے افراد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لائنزایریا کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد علاقے میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث ہیں، آپریشن میں ایسٹ پولیس کے دیگرتھانوں کی موبائلوں نے بھی حصہ لیا،گرفتار تمام افراد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

گزشتہ روز لائنز ایریا میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے،واضح رہے کہ سات اپر یل کو لائنرایریا میں پی ایس115کی نشست پر ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔

Read Comments