وزیرا عظم کی پی آئی اے کی نجکاری نہ کرنیکی یقین دہانی
پی آئی اے ایکشن کمیٹی کے ارکان نے اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ ملازمین قومی فضائی کمپنی کی بحالی کے لئے کام کریں تو ادارے کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
ملاقات میں پی آئی اے کی بحالی کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ زرائع کے مطابق عدالت عظمی کے احکامات کے بر خلاف سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم بھی اجلاس میں موجود تھے۔
Read Comments