آزاد کشمیر:شدید بارشوں کے باعث23افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2016 06:19am

آزاد کشمیر:آزاد کشمیر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک افراد کی تعداد تئیس ہو گئی، مختلف واقعات میں بارہ افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بارش سے بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہورہی ہے مٹی کے تودوں کی زد میں آکر دو سو سے زائد مکانات تباہ ہوئے۔

پولیس کے مطابق ہٹیاں بالا کے نواحی علاقہ پارسہ کے رہائشی سید محمد اسلم شاہ کی دو کم سن بیٹیاں نالہ عبور کرتے ہوئے طغیانی کی نذر ہوگئیں دونوں بہنوں کی تلاش جاری ہے، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی کل تعداد تئیس ہوگئی ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والے تمام راستے ٹریفک کیلئے کھول دیے گئے۔

Read Comments