ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فیملی پورے بھارت اور سوشل میڈیا پر بالکل اسی طرح مشہور ہے جس طرح شاہ رخ کو شہرت حاصل ہے،ان کی فیملی کا کو ئی نہ کوئی فرد آئے روز اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتا رہتا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ کی بیٹی سہانااور بڑے بیٹے آریان نے حال ہی میں اپنے چھوٹے بھائی ابراہم کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔
جس میں سہانا اور ابراہم مائیکل جیکسن کے مشہور گانے بلیک اینڈوہائٹ پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس کے علاوہ سہانا نے بھی ایک تصویر شئیر کی جس میں ابراہم بیڈ پر بیٹھے نظر آرہے ہیں جب کہ ان کی والدہ گوری خان پیچھے فون پر بات کر رہی ہیں۔