Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اقتصادی تجزیہ کاروں نے معاشی ترقی سے متعلق اسٹیٹ بینک کی رپورٹ مسترد کردی، ماہرین کہتے ہیں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حکومت کی کارکردگی سے نہیں بلکہ قرضوں کی وجہ سے ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بیشتر معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا گیا ہے، جو حقیقت کے برعکس ہے، انھوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک وزارت خزانہ کا ذیلی ادارہ بن کر رہ گیا ہے، جو اس کی خواہش کے مطابق رپورٹ تیار کرتا ہے۔ اقتصادی ماہر ین کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں استحکام کو حکومت نے انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے، ڈالر کی قیمت ایک سو نو روپے ہونا چاہئے۔
اسلام آباد:اقتصادی تجزیہ کاروں نے معاشی ترقی سے متعلق اسٹیٹ بینک کی رپورٹ مسترد کردی، ماہرین کہتے ہیں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حکومت کی کارکردگی سے نہیں بلکہ قرضوں کی وجہ سے ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بیشتر معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا گیا ہے، جو حقیقت کے برعکس ہے، انھوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک وزارت خزانہ کا ذیلی ادارہ بن کر رہ گیا ہے، جو اس کی خواہش کے مطابق رپورٹ تیار کرتا ہے۔
اقتصادی ماہر ین کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں استحکام کو حکومت نے انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے، ڈالر کی قیمت ایک سو نو روپے ہونا چاہئے۔