Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دی جائے گی، آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال کے برابر پندرہ کھرب تیرہ ارب روپے ہی مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے گیارہ اپریل سے ترجیحی کمیٹیوں کے ساتھ اہم اجلاس ہوں گے۔ جس میں نئے مالی سال کے لیے ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ لگایا جائے گا، یہ اجلاس وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کمیشن کی سربراہی میں ہوں گے۔ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر کئے جائیں گے، جس کے بعد آئندہ ہفتے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ترقیاتی بجٹ اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی سے منظوری کے بعد مئی کے پہلے ہفتے میں نیشنل اکانومی کونسل میں پیش کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال کے برابر پندرہ کھرب تیرہ ارب روپے ہی مقرر کیا جائے گا۔
اسلام آباد:نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دی جائے گی، آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال کے برابر پندرہ کھرب تیرہ ارب روپے ہی مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے گیارہ اپریل سے ترجیحی کمیٹیوں کے ساتھ اہم اجلاس ہوں گے۔ جس میں نئے مالی سال کے لیے ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ لگایا جائے گا، یہ اجلاس وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کمیشن کی سربراہی میں ہوں گے۔
اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر کئے جائیں گے، جس کے بعد آئندہ ہفتے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ترقیاتی بجٹ اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی سے منظوری کے بعد مئی کے پہلے ہفتے میں نیشنل اکانومی کونسل میں پیش کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال کے برابر پندرہ کھرب تیرہ ارب روپے ہی مقرر کیا جائے گا۔