رواں برس گندم کی بہترین فصل ہوئی ہے،شہباز شریف

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2016 10:15am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم اور کسان کی محنت سے رواں برس گندم کی بہترین فصل پیدا ہوئی ہے،خریداری مہم کیلئے صوبہ بھر میں تین سو چھہتر مراکز قائم کئے جائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت گندم خریداری مہم برائے سال دو ہزار سولہ اور دوہزار سترہ کے حوالے سے اجلاس ہوا،جس میں خریداری مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ کسان کی محنت کا معاوضہ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔

گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی چھوٹے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ کسانوں کو باردانہ کی تقسیم کا عمل مکمل شفاف ہوگا،کسی کو کاشتکار کا استحصال نہیں کرنے دینگے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ خریداری مراکز پر کسانوں کی سہولت کیلئے گزشتہ برس سے بڑھ کر انتظامات کئے جائیں۔

Read Comments