Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:حکومت نے پانامہ پیپرز پر اعلیٰ سطح کا عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔گزشتہ دنوں پانامہ لیکس کے انکشافات میں وزیر اعظم نواز شریف اپنے اہلخانہ کا نام آنے پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔ جس کے سبب ذاتی وضاحت کے لیے وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے اپنے خطاب میں پانامہ پیپرزکی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا اعلان کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اس کمیشن کے سربراہ ہوں گے،الزامات لگانے والے اس کمیشن کے سامنے جائیں اورثبوت پیش کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میرے پاس روز روز الزامات کا جواب دینے کے لیے وقت نہیں ہے۔کچھ لوگ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے میرے خاندان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔کرپشن کرنے والے اپنے نام پر اثاثے نہیں رکھتے۔میرے خاندان نے قرضوں کی ایک ایک پائی ادا کی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے سود کا کبھی ایک پیسہ بھی معاف نہیں کرایا۔ہم نے تو وہ بھی قرض اتارے ہیں جو ہم پر واجب ہی نہیں تھے۔ہم کبھی کسی بینک سے ایک پائی کے بھی ڈیفالٹ نہیں ہوئے۔واضح رہے گزشتہ دنوں پانامہ لیکس کے انکشافات میںوزیر اعظم کے اہلخانہ کا نام آنے پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔
اسلام آباد:حکومت نے پانامہ پیپرز پر اعلیٰ سطح کا عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔گزشتہ دنوں پانامہ لیکس کے انکشافات میں وزیر اعظم نواز شریف اپنے اہلخانہ کا نام آنے پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔ جس کے سبب ذاتی وضاحت کے لیے وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے اپنے خطاب میں پانامہ پیپرزکی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا اعلان کردیا۔ انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج اس کمیشن کے سربراہ ہوں گے،الزامات لگانے والے اس کمیشن کے سامنے جائیں اورثبوت پیش کریں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میرے پاس روز روز الزامات کا جواب دینے کے لیے وقت نہیں ہے۔کچھ لوگ اپنے سیاسی مقاصد کے لیے میرے خاندان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔کرپشن کرنے والے اپنے نام پر اثاثے نہیں رکھتے۔میرے خاندان نے قرضوں کی ایک ایک پائی ادا کی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے سود کا کبھی ایک پیسہ بھی معاف نہیں کرایا۔ہم نے تو وہ بھی قرض اتارے ہیں جو ہم پر واجب ہی نہیں تھے۔ہم کبھی کسی بینک سے ایک پائی کے بھی ڈیفالٹ نہیں ہوئے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں پانامہ لیکس کے انکشافات میںوزیر اعظم کے اہلخانہ کا نام آنے پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے تھے۔