شائع 06 اپريل 2016 07:59am

ان علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کم پانی پیتے ہیں

پانی ہمارے روٹین کا ایک اہم حصہ ہے۔ اگر پانی کی ان ٹیک کم ہوتو اس کے اثرات آپ کے چہرے پر فوراً نمودار ہونے لگتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی پانی کی کمی آپ کو مختلف مرض میں مبتلا کر سکتی ہے۔

دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی لازمی پینا چاہیئے، اس سے آپ کا نظام ہاضمہ اور جلد دونوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔ اگر آپ پانی کم تعداد میں پئیں گے تو اس سے آپ کئی مرض کا شکار ہو سکتے ہیں۔

پانی کی کمی کی وجہ سے آپ کون سے امراض کا شکار ہوسکتے ہیں۔۔۔ آئیے جانتے ہیں۔

٭جلد کا خشک ہونا

پانی کی کمی کے باعث آپ کی جلد خشک ہوجاتی ہے اور یہ خشکی کسی کریم یا لوشن لگانے سے بھی ختم نہیںہوتی۔لہذا پانی زیادہ سے زیادہ پیا کریں تاکہ جلد پر خشکی نمودار نہیںہو۔

٭ جوڑوں میں درد

پانی کی کمی کے باعث آپ کو جوڑوں کے درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عمر کی زیادتی بھی جوڑوں میں درد کی وجہ ہوتی ہے، لیکن پانی کی کمی بھی آپ کے جوڑوںکو کمزور کر دیتی ہے۔

٭ سستی اور تھکن

پانی کی کمی کی ایک بڑی وجہ سستی اور تھکن ہے۔ اگر آپ پورا دن بغیر کسی وجہ کے سستی اور تھکن محسوس کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ صحیح مقدار میں پانی نہیں پی رہے ہیں۔

٭ وزن بڑھنا

اگر آپ کا وزن بغیر کسی وجہ کے بڑھ رہا ہے اس کا مطلب ہے کہ آپ پانی کم مقدار میں پی رہے ہیں۔

٭ سر درد ہونا

پانی کی کمی کے باعث سر میں درد ہونا بھی ایک وجہ ہے۔ اگر آپ کو ہر دوسرے دن سر درد کی شکایت ہوتی ہے ، تو یقینا آپ پانی کم پی رہے ہیں۔

٭ ہونٹو ں پر خشکی

پھٹے اور خشک ہونٹ پانی کی کمی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔اگر آپ کے ہونٹوں پر سے خشکی نہیں جاتی تو آپ پانی کی ان ٹیک کو بڑھا دیں۔

٭ چکر آنا

پانی نہ پینے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ آپ چکر محسوس کریں، پانی کی کمی سے بلڈ پریشر کا لیول کم ہوجاتا ہے، جس کے باعث چکر آنے لگتے ہیں۔

Read Comments