اسٹیل ملز کے ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

شائع 06 اپريل 2016 08:40am

اسلام آباد:پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کسی ملازم کی چھانٹی کا کوئی ارادہ نہیں، گیس پریشر بحال ہوجائے تو پیداوار شروع کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کفایت شعاری اپناتے ہوئے پانی اور بجلی کی بچت پر کام کر رہی ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے فی الحال کوئی رقم موصول نہیں ہوئی، جس کے باعث ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی رکی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ادارے کے پاس آئرن اوور اور کوک موجود ہے، لیکن گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے دس جون دوہزار پندرہ سے پیداوار مکمل بند ہے جس کے باعث ادارے کو یومیہ سات کروڑ اور ماہانہ دو ارب روپے نقصان ہو رہا ہے۔

پاکستان اسٹیل ملز پر ایس ایس جی سی کے دوہزار آٹھ سے اٹھارہ ارب روپے واجبات ہیں، مالی حالت بہتر ہونے پر جس کی ادائیگی کی جائے گی گیس پریشر کی بحالی کے بعد بلاسٹ فرنیس چلانے میں دو سے تین ماہ لگ سکتے ہیں۔

Read Comments