بینظیرقتل کیس:غلام اصغرجتوئی کو نوٹس جاری

شائع 06 اپريل 2016 10:45am

راولپنڈی:بینظیربھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ اے ڈی ایف آئی اے کراچی غلام اصغر جتوئی کوطلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا کیس کی مزید سماعت گیارہ اپریل کوہوگی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت کی، استغاثہ کے گواہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹرواجد ضیا، اورڈپٹی ڈائریکٹرخالد رسول پرجرح ہوئی۔

ملزم حسنین شاہ کے وکیل نے استغاثہ کے گواہوں پرجرح مکمل کرلی۔ سابق صدرپرویزمشرف کے وکیل فروغ نسیم نے گزشتہ سماعت پران دونوں گواہوں پرجرح کی تھی۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہ اے ڈی ایف آئی اے کراچی غلام اصغرجتوئی کوطلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت گیارہ اپریل تک ملتوی کردی۔

Read Comments