ممبئی:بو لی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ گوری شندے کی اگلی فلم میں دونوں فنکاروں کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پچاس سالہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ اب بنیں گے تئیس سالہ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہیرو،شاہ رخ اور عالیہ بھٹ کو گوری شندے نے اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرلیا ہے۔
نئی فلم میں شاہ رخ اور عالیہ رومینس کرتے تو نظر آئیں گے لیکن یہ محبت ہوگی عام محبت سے ہٹ کر، ایک ایوارڈ شو میں عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان کو دور حاضر میں لو کیسے کیا جاتا ہے یہ سکھایا تھا۔
اور اب نئی فلم میں شاہ رخ خان عالیہ بھٹ کے لو گروو بنیں گے، محبت کی راہ میں حائل مسائل کو حل کرتے نظر آئیں گے اور عالیہ کو محبت کرنا سکھائیں گے۔فلم میں عالیہ بھٹ ایک فلم میکر کا کردار نبھائیں گی فلم کی شوٹنگ جلد شروع کی جائے گی۔