Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :مادر وطن کیلئے گراں قدر خدمات اورآپریشن ضرب عضب میں داد شجاعت پیش کرنے والے پاک آرمی کے دو سو اڑتالیس شہداء اورغازیوں کوفوجی اعزازت سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران بہادری ،شجاعت اور بلند حوصلے کی لازوال داستانیں رقم کرنے والے پاک آرمی کے شہداء اور غازیوں کیلئے تقریب تقسیم اعزازات جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ اِس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے یوم پاکستان تئیس مار چ کو اعلان کردہ اعزازات شہداء کے ورثاء ، غازی افسران اورجوانوں میں تقسیم کیے۔تقریب میں آپریشن ضرب عضب میں داد شجاعت دینے والے ایک شہید سمیت پندرہ افسران اور چھیتر شہداء سمیت اکیاسی جوانوں کو تمغہ بسالت ،ملک و قوم کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں چھیالیس افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور ایک سو چھ افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا جبکہ تقریب میں بڑی تعداد میں شہداء اور حاضر و ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
راولپنڈی :مادر وطن کیلئے گراں قدر خدمات اورآپریشن ضرب عضب میں داد شجاعت پیش کرنے والے پاک آرمی کے دو سو اڑتالیس شہداء اورغازیوں کوفوجی اعزازت سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران بہادری ،شجاعت اور بلند حوصلے کی لازوال داستانیں رقم کرنے والے پاک آرمی کے شہداء اور غازیوں کیلئے تقریب تقسیم اعزازات جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔
اِس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے یوم پاکستان تئیس مار چ کو اعلان کردہ اعزازات شہداء کے ورثاء ، غازی افسران اورجوانوں میں تقسیم کیے۔
تقریب میں آپریشن ضرب عضب میں داد شجاعت دینے والے ایک شہید سمیت پندرہ افسران اور چھیتر شہداء سمیت اکیاسی جوانوں کو تمغہ بسالت ،ملک و قوم کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں چھیالیس افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور ایک سو چھ افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا جبکہ تقریب میں بڑی تعداد میں شہداء اور حاضر و ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔