لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ ڈریو بیریمور اور انکے شوہر ول کوپلمین کے درمیان اذدواجی رشتہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ اسکا اظہار جوڑے نےجاری اپنے ایک بیان میں کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیریمور اور کوپلمین دو ہزار بارہ میں اذدواجی رشتے میں منسلک ہوئے تھے اور انکے دو بچے بھی ہیں۔ جاری بیان میں جوڑے کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ ہماری فیملی قانونی علیحدگی اختیار کر رہی ہے، لیکن ہمیں نہیں لگتا ایسا ہونا ہمیں ایک دوسرے سے دور لے جائے گا۔
ہالی ووڈ اداکارہ کی یہ تیسری شادی تھی ۔ اس سے قبل انہوں نے جیریمی ٹھامس سے انیس سو چورانوے میں شادی کی جو فقط دو مہینے بعد ہی ختم ہوگئی۔اس کے بعد کامیڈین ٹام گرین سے دوہزار ایک میں شادی کی جو تقریباًچھ ماہ بعد ہی ناکام ہو گئی۔