عمران خان نے چندے کی رقم سرمایہ کاری میں ڈبودی ،ن لیگ

شائع 06 اپريل 2016 04:27pm

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید اور دانیال عزیز کا کہنا ہے عمران خان نے شوکت خانم کے چندے اور خیرات کے پیسے کو ڈبو دیا، ہمیں طعنہ دینے والوں نے خود مختلف آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

کپتان کو جواب دینے کیلئے پرویز رشید نے دانیال عزیر کے ہمراہ میدان میں آگئے۔ کہتے ہیں کہ عمران خان کے جھوٹ سے ڈرتے نہیں۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شوکت خانم کے چندے سے سرمایہ کاری کی ،جرات ہے تو درختوں کی فروخت میں گھپلوں پر کمیشن بنا سکیں۔

دانیال عزیز بھی پیچھے نہ رہے، بولے عمران خان گلوبل نیٹ ورک کے ساتھ سرمایہ کاری کررہے ہیں۔اسپتال کیلئے لیا گیا چندہ رئیل اسٹیٹ میں لگا دیا گیا۔

Read Comments