بلقیس مختار پاک سرزمین پارٹی میں شامل

شائع 06 اپريل 2016 04:35pm

کراچی :ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی بلقیس مختار بھی مصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہوگئیں، شمولیت کے ساتھ ہی متحدہ اور صوبائی اسمبلی سے استعفے کا اعلان بھی کر دیا۔پاک سرزمین پارٹی میں ایک اور ممبر کا اضافہ ہوگیا۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ روزانہ ہزاروں لوگ قافلے میں شامل ہو رہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار معصوم بھی ہیں اور مظلوم بھی۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ چوبیس اپریل کو جلسہ باغ جناح میں ہی ہوگا، جس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا۔

Read Comments