سیاسی و عسکری قیادت کی بیٹھک،اہم مور پر غور

شائع 18 دسمبر 2015 08:13am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں اعلی سطح اجلاس جاری ہے،سیاسی وعسکری قیادت افغانستان میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کررہی ہے ۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس جاری ہے،وفاقی وزراء اسحاق ڈار،چوہدری نثار،خواجہ آصف کے ساتھ ساتھ آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی شریک ہیں۔

قومی سلامتی کے مشیرناصر خان جنجوعہ،مشیرخارجہ سرتاج عزیزاورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی اجلاس میں شامل ہیں،اجلاس میں سیاسی وعسکری قیادت افغانستان میں امن وامان کی صورتحال سمیت ملکی داخلی سلامتی کے امورپر تبادلہ خیال کررہی ہے۔

Read Comments