Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے عدالتی کمیشن کے خلاف دائر درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پانامہ لیکس پر عدالتی کمیشن نہیں بنایا جا سکتا۔کیونکہ اس میں اربوں روپوں کی کرپشن سامنے آئی ہے،ملک میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب کا ادارہ موجود ہے،عدالت نیب کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے کا حکم صادر کرے۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ دائر کرنے کا اعتراض لگایا ہے،جبکہ آئین کے ارٹیکل ایک سو ننانوے کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے،جس کے تحت لاہور ہائیکورٹ کو درخواست کی سماعت کا اختیار حاصل ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد دفتری اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا۔
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے عدالتی کمیشن کے خلاف دائر درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پانامہ لیکس پر عدالتی کمیشن نہیں بنایا جا سکتا۔کیونکہ اس میں اربوں روپوں کی کرپشن سامنے آئی ہے،ملک میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب کا ادارہ موجود ہے،عدالت نیب کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے کا حکم صادر کرے۔
ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ دائر کرنے کا اعتراض لگایا ہے،جبکہ آئین کے ارٹیکل ایک سو ننانوے کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے،جس کے تحت لاہور ہائیکورٹ کو درخواست کی سماعت کا اختیار حاصل ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد دفتری اعتراض ختم کرتے ہوئے اسے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا۔