کراچی:پاکستان کی خوبرو اور متنازعہ ماڈل ایان علی کی زندگی نے لیا نیا موڑ، سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ماڈل ایان علی کی زندگی میں اس وقت مشکلات کا آغاز ہوا جب ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے انہیں ایک بڑی رقم دبئی منتقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔جب سے لے کر آج تک ایان منی لانڈرنگ کیس میں پھنسی ہوئی ہیں۔
حال ہی میں ایان کے کیس میں مزید پیشرفت ہوئی جب سپریم کورٹ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ اپنے پاس محفوظ کر لیا۔
سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران کسٹم وکیل شاہداورکزئی کاکہنا تھا کہ ایان علی پر پانچ کروڑ روپے کی رقم دبئی اسمگل کرنے کا سنگین الزام عائد ہے اسلئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے،عدالت چاہے تو ان پر دس گنازیادہ رقم کا جرمانہ عائدکرسکتی ہے۔سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔