اثاثوں کی واپسی کیس: شریف خاندان کے چھ افراد سے جواب طلب

شائع 07 اپريل 2016 09:05am

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک منتقل کئے گئے اثاثوں کی واپسی کیس میں شریف خاندان کے چھ افراد سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے رو برو درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ ملک سے تین سو ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کیے گئے ہیں، اگر یہ تمام رقم ملک میں واپس آ جائے تو پاکستان ایک خوشحال ملک بن سکتا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف،وزیراعلیٰ شہباز شریف،آصف علی زرداری، چودھری برادران سمیت چونسٹھ شخصیات نے منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کی ہے،جبکہ پانامہ لیکس کے بعد ہمارے موقف کو تقویت ملی ہے۔

عدالت شریف فیملی کے افراد کو طلب کر کے ان سے پانامہ لیکس کے حوالے سے تفصیلات طلب کرئے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد وزیراعظم نواز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،حمزہ شہباز،حسن نواز،حسین نواز اور مریم صفدر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے،سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کر دی۔

Read Comments