Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وفاقی ادارہ صحت ملک بھر سے جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے انٹر پروینشل سیل کا قیام عمل میں لے آیا۔وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑکہتی ہیں کہ دوسالوں میں کروڑوں مالیت کی جعلی اور غیرمعیاری ادویات قبضے میں لیںہیںاب حالات بہتر ہورہے ہیں۔لاہور میں پہلی بین الااقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہناتھا کہ جعلی ادویات انسانی زندگی کو موت کے منہ دھکیل دیتی ہیں لیکن یہ صرف پنجاب کا نہیں بلکہ ملک بھر کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گلی محلوں اور مکانوں میں بنائی گئی ایسی فارما کمپنیوں کے خلاف ایکشن کا آغازکردیا گیا ہے جلد اس گھناونے کاروبار کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔ تقریب میں گلوبل ہیلتھ آرگنائزیشن کے انچارج جان کلارک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جعلی ادویات کی ترسیل نے مریضوں کی زندگی مشکل میں ڈالی ہے لیکن عالمی ادارہ صحت بھی اب پاکستان کی شعبہ صحت میں بہتری کو سراہتا ہے اور ہر ممکن مددفراہم کرتا رہے گا۔
لاہور:وفاقی ادارہ صحت ملک بھر سے جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے انٹر پروینشل سیل کا قیام عمل میں لے آیا۔وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑکہتی ہیں کہ دوسالوں میں کروڑوں مالیت کی جعلی اور غیرمعیاری ادویات قبضے میں لیںہیںاب حالات بہتر ہورہے ہیں۔
لاہور میں پہلی بین الااقوامی کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہناتھا کہ جعلی ادویات انسانی زندگی کو موت کے منہ دھکیل دیتی ہیں لیکن یہ صرف پنجاب کا نہیں بلکہ ملک بھر کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گلی محلوں اور مکانوں میں بنائی گئی ایسی فارما کمپنیوں کے خلاف ایکشن کا آغازکردیا گیا ہے جلد اس گھناونے کاروبار کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔
تقریب میں گلوبل ہیلتھ آرگنائزیشن کے انچارج جان کلارک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جعلی ادویات کی ترسیل نے مریضوں کی زندگی مشکل میں ڈالی ہے لیکن عالمی ادارہ صحت بھی اب پاکستان کی شعبہ صحت میں بہتری کو سراہتا ہے اور ہر ممکن مددفراہم کرتا رہے گا۔