سندھ اسمبلی :رینجرز اختیارات کے ایشو پر اپوزیشن کا احتجاج
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی کوشش ہے کہ عوامی مسائل پرسندھ اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن کا کردارادا ہومگربدقسمتی کے ساتھ دیگرجماعتوں نے شہری سندھ کے مسائل ایوان میں نہیں اٹھائے۔
انہوں نے کہاکہ اب ہماری کوشش ہوگی کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ملکردیہی اورشہری سندھ کے مسائل پرآوازاٹھائیں۔خواجہ اظہارالحسن نے فنکشنل لیگ سےشکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی اکثریت کے باوجود فنکشنل لیگ کے اپوزیشن لیڈرپراعتراض نہیں کیا مگرانہوں نے شہری سندھ کے مسائل پرایوان میں آوازنہ اٹھائی۔
فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈر نند کمارنے کہاہے کہ رینجراختیارات کے معاملے پروفاقی حکومت نے اپنا موٴقف واضح نہ کیا تو سندھ میں ان کی ساکھ متاثرہوگی۔انہوں نے کہا سندھ حکومت نے رینجراختیارات کم کرکے سندھ کے عوام کی تذلیل کی ہے،سندھ میں پولیس کی صورتحال بدترہونے کی وجہ سے آئی جی نے عدالت میں تسلیم کیا کہ محکمہ میں کرپٹ افسران موجود ہیں۔ فن
فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈر نے کہا یم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈرسے بات ہوئی ہے کہ ایوان میں مشترکہ موٴقف اپنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پیرپگارا کومختلف جماعتوں نے گرینڈ الائنس بنانے کے لیے رابطے کیے ہیں۔