قانون میں سب برابرہیں مجھے بھی برابری کا حق دیا جائے،ڈاکٹر عاصم

شائع 07 اپريل 2016 01:04pm

کراچی:سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے حکومت سے ان پرعائد الزامات کی تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کی نیب کورٹ میں پیشی پر میڈیا سے غیررسمی بات چیت میں ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا وزیراعظم نے اپنے اوپرلگنے والے الزامات پرکمیشن تشکیل دیا ہے ہے مجھ پرلگے الزامات کی تحقیقات کے لیے بھی کمیشن شکیل دیا جائے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا قانون سب کے لیے ایک ہی ہے اگرنہیں توانہیں بھی گرفتارکرلیں برابری کا تقاضہ یہی ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کا کیس کسی عدالت میں نہیں ہے قانون میں سب برابرہیں مجھے بھی برابری کا حق دیا جائے۔

Read Comments