اجلاس میں پاکستان کے لوگوں کی ڈیمانڈ کروںگا،عمران خان

شائع 07 اپريل 2016 01:21pm

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وہ ہی مطالبہ کروںگا جو عوام چاہتے ہیں۔ انہوں ے کہا کہ شرم آنی چاہیے کہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے کینسر کے ادارے کو تباہ کیا جارہا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے عمران خان کی میڈیا گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے لوگوں کی ڈیمانڈ کروںگا۔ اگر جمہوریت ہے تو حکومت کو سنے کی برداشت ہونی چاہیے ۔پی ٹی وی جو عوام کے ٹیکس سے چلتا ہے اس کو میری پوری تقریر دیکھانی چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی کرپشن چھپانے کے لیے شوکت خانم کو بدنام کیا جارہا ہے۔ ایک ٹیلیفون کال شوکت خانم کرتے پتہ چلتاتین ملین ڈالرواپس آگیا ہے، شرم آنی چاہیے کہ کینسر کے ادارے کو تباہ کیا جارہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک جھوٹ کو بچانے کے لیے سو جھوٹ بول رہے ہیں ۔ ایک بچہ کچھ کہہ رہا دوسرا بچہ کچھ کہ رہا ہے ۔پانامہ کی دستاویزات کی تحقیقات ہونی چاہیے ،مگر ریٹائرڈ جج تحقیقات نہیں کرسکتاہے ۔

Read Comments