مٹھی بھراشرافیہ منصوبے کی بلاوجہ مخالفت کر رہے ہیں ،شہباز شریف

شائع 07 اپريل 2016 01:28pm

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائس پر ہاتھ مارتے ہوئے لڑکھڑاگئے۔کہتے ہیں کہ اگر مرنے کے بعد بھی اگر ان کے خلاف کوئی کرپشن ثابت ہوئی تو قبر سے نکال کر ان کے مردے کا احتساب کیا جائے۔

لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے منعقدہ سیمنار سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ جان دے دیں گے مگر اورنج لائن منصوبہ کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔ ایک وقت پر اپنے روایتی جوش خطابت میں کچھ زیادہ ہی بہ گئے اور ڈائس پر ہاتھ مارتے ہوئے لڑکھڑا سے گئے۔ شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سو سال بعد بھی ان کے خلاف ایک ڈھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ قبر سے ان کا مردہ نکال کر اس کا احتساب کریں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر اشرافیہ ہاتھوں میں کتبے اٹھائے منصوبے کی بلاوجہ مخالفت کر رہے ہیں۔ مگر وہ دیگھیں گے کی آئندہ عوام پجارو اور مرسیڈیز کو ووٹ دیتے ہیں یا اورنج لائین ٹرین کو۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور اورنج لائن ٹرین ایک سستا اور شفاف منصوبہ ہے۔ اس کے لیے چین کے ایگزم بنک نے نرم شرائط پر قرض دیا ہے۔جسکی ادائیگی سات سال بعد شروع ہوگی۔

Read Comments