Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نئی دہلی:پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز کے اجلاس کی کوئی تاریخ طے نہیں، میرے خیال میں موجودہ صورتحال میں امن عمل معطل ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا دونوں ملکوں کے درمیان بداعتمادی کی وجہ ہے۔پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو میں پاک بھارت امن عمل اور پٹھان کوٹ حملے پر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ امن عمل معطل دکھائی دے رہا ہے، دیکھتے ہیں کہ ہم اسے کب تک دوبارہ شروع کر پائیں گے۔ ان کا کہنا تھا بھارتی تحقیقاتی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہاں بات مقابلے کی نہیں بلکہ یہ دو طرفہ تعاون کا معاملہ ہے۔عبدالباسط نے کہا امن کے لیے پاکستان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ہم جامع اور بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن بھارت بات چیت کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتا۔ہائی کمشنر نے بلوچستان سے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن کی گرفتاری کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اپنے ملک میں عدم استحکام اور بدامنی پیدا کرنے والوں سے اچھی طرح واقف ہیں اور ایسی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار اور متحد ہیں۔
نئی دہلی:پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز کے اجلاس کی کوئی تاریخ طے نہیں، میرے خیال میں موجودہ صورتحال میں امن عمل معطل ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا دونوں ملکوں کے درمیان بداعتمادی کی وجہ ہے۔
پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو میں پاک بھارت امن عمل اور پٹھان کوٹ حملے پر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ امن عمل معطل دکھائی دے رہا ہے، دیکھتے ہیں کہ ہم اسے کب تک دوبارہ شروع کر پائیں گے۔
ان کا کہنا تھا بھارتی تحقیقاتی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہاں بات مقابلے کی نہیں بلکہ یہ دو طرفہ تعاون کا معاملہ ہے۔
عبدالباسط نے کہا امن کے لیے پاکستان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ہم جامع اور بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن بھارت بات چیت کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتا۔
ہائی کمشنر نے بلوچستان سے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن کی گرفتاری کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اپنے ملک میں عدم استحکام اور بدامنی پیدا کرنے والوں سے اچھی طرح واقف ہیں اور ایسی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار اور متحد ہیں۔