بلوچستان اسمبلی: اپوزیشن کا اجلاس سے واک آوٹ

شائع 07 اپريل 2016 04:48pm

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں پانامہ لیکس کے انکشافات سے متعلق تحریک التوا مسترد کرنے پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔ اسپیکر راحیلہ درانی نے رولنگ دی کہ وزیر اعظم کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے بعد مسئلہ زیر بحث نہیں آسکتا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ درانی کی صدارت میں ہوا۔ ایوان میں جمعیت علماءاسلام سے تعلق رکھنے والی رکن اسمبلی شاہدہ روف نے تحریک التوا پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا پانامہ لیکس کے انکشافات انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ کارروائی روک کر اس پر بحث کی جائے۔ اسپیکر نے اسے خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے رولنگ دی کی وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے اور تحقیقاتی کمیشن قائم ہونے کے بعد اسمبلی میں اس پر بحث نہیں ہوسکتی۔ جس پر اپوزیشن کے ارکان نے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔

ایوان میں صوبے کے تمام اضلاع میں ڈیم تعمیر کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ جس میں وفاق سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے فوری فنڈز فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔

Read Comments