Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :لاہور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ رات گئے پولیس نے لاہور کے علاقے مون مارکیٹ میں سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران پینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو طارق اور ناصر پولیس ڈکیتی اور قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے ہلاک ڈاکووں سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔
لاہور :لاہور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ رات گئے پولیس نے لاہور کے علاقے مون مارکیٹ میں سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران پینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو طارق اور ناصر پولیس ڈکیتی اور قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے ہلاک ڈاکووں سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔