شائع 08 اپريل 2016 07:42am

سلمان خان بن گئے مکھی۔۔۔

ممبئی:بھارت کی کامیاب ترین تامل فلم مکھی کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس بار فلم مکھی میں سپر اسٹار سلمان خان مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور تامل فلم مکھی کے ہدایتکار راج مولی نے اس کا سیکوئل بنانے کا ارادہ کیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ سلمان نے ہماری فلم میں کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم کی کہانی ایک ایسے انسان کے گرد گھومتی ہے جس کا قتل کردیا جاتا ہے اور مرنے کے بعد وہ مکھی کا روپ لے کر اپنا بدلہ لینے آتا ہے ،فلم میں بھارتی ریاست کاناڈا سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار سودیپ نے ولن کا کردار نبھا یا تھا ۔اس فلم کو تامل کے ساتھ ہندی زبان میں بھی ریلیز کیا گیا تھا ،فلم نے باکس آفس پر بیحد کامیابی سمیٹی تھی۔

Read Comments