Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے درخواست کو نامکمل قراردے دیا،ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے پارٹی کے اثاثہ جات ظاہر کئے نہ ہی پارٹی کے عہدیداروں کی تفصیل دی گئی اور نہ ہی ان کے انتخاب سے متعلق کوئی معلومات درج ہیں۔الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے موصول درخواست کونامکمل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست رجسٹریشن ایکٹ کے تحت نہیں دی گئی۔ پارٹی آئین ہے نہ منشور،ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارٹی کے عہدیداروں کی تفصیل اور ان کے انتخاب سے متعلق بھی کوئی معلومات درج نہیں۔ مصطفی کمال پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے مطابق درخواست دیں،انہیں تحریری طورپرآگاہ کردیا گیا ہے،مصطفیٰ کمال نے اپنی درخواست میں پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور پارٹی کا نام پاک سر زمین پارٹی ظاہر کیا ہے، پارٹی کی آمدنی کا ذریعہ چندہ بتایا گیا ہے۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے درخواست کو نامکمل قراردے دیا،ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے پارٹی کے اثاثہ جات ظاہر کئے نہ ہی پارٹی کے عہدیداروں کی تفصیل دی گئی اور نہ ہی ان کے انتخاب سے متعلق کوئی معلومات درج ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے موصول درخواست کونامکمل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست رجسٹریشن ایکٹ کے تحت نہیں دی گئی۔ پارٹی آئین ہے نہ منشور،ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارٹی کے عہدیداروں کی تفصیل اور ان کے انتخاب سے متعلق بھی کوئی معلومات درج نہیں۔
مصطفی کمال پارٹی رجسٹریشن ایکٹ کے مطابق درخواست دیں،انہیں تحریری طورپرآگاہ کردیا گیا ہے،مصطفیٰ کمال نے اپنی درخواست میں پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور پارٹی کا نام پاک سر زمین پارٹی ظاہر کیا ہے، پارٹی کی آمدنی کا ذریعہ چندہ بتایا گیا ہے۔