Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پی آئی اے کے معاملات پراجلاس کے دوران وزیراعظم کوبتایا گیا کہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے ادارے کا نیالین منصوبہ منظورکرلیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کوعوام کی سہولت کیلئے بہترایئرلائن بنایا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت پی آئی اے کے معاملات پراعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہٰی اوردیگرحکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی آئی اے کی موجودہ حالت اوربہتری کے اقدامات پروزیراعظم کوبریف کیا گیا، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرنے ادارے کا نیالین منصوبہ منظورکرلیا ہے۔سینٹرل ریزرویشن سینٹرکراچی سے اسلام آباد شفٹ کردیاگیاہے۔بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کوبتایا گیا کہ پی آئی اے کا ڈومیسٹک مارکیٹ شیئرسینتالیس فیصدسے اٹھاون پرآگیا ہے جبکہ پی آئی اے کا عالمی مارکیٹ شیئرچوبیس فیصد سے بڑھ کرستائیس فیصد ہوگیا ہے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کوعوام کی سہولت کیلئے بہترایئرلائن بنایا جائے۔
اسلام آباد:پی آئی اے کے معاملات پراجلاس کے دوران وزیراعظم کوبتایا گیا کہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے ادارے کا نیالین منصوبہ منظورکرلیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کوعوام کی سہولت کیلئے بہترایئرلائن بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت پی آئی اے کے معاملات پراعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہٰی اوردیگرحکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی آئی اے کی موجودہ حالت اوربہتری کے اقدامات پروزیراعظم کوبریف کیا گیا، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرنے ادارے کا نیالین منصوبہ منظورکرلیا ہے۔سینٹرل ریزرویشن سینٹرکراچی سے اسلام آباد شفٹ کردیاگیاہے۔
بریفنگ کے دوران وزیر اعظم کوبتایا گیا کہ پی آئی اے کا ڈومیسٹک مارکیٹ شیئرسینتالیس فیصدسے اٹھاون پرآگیا ہے جبکہ پی آئی اے کا عالمی مارکیٹ شیئرچوبیس فیصد سے بڑھ کرستائیس فیصد ہوگیا ہے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کوعوام کی سہولت کیلئے بہترایئرلائن بنایا جائے۔