Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری سے متعلق با خبر ہے۔ پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کی ضرورت ہے۔ واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹورنر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے۔اپنی بریفنگ میں مارک ٹونر نے کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کی،ان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔امریکا نے ہمیشہ کہا ہے کہ کشمیر پر کسی بھی قسم کی بات چیت اس کا دائرہ کار اور کردار کا تعین دونوں فریقین نے کرنا ہے۔مارک ٹونر نے بریفنگ کے دوران بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔مارک ٹورنر نے کہا کہ صدر اوباما آف شور کمپنیوں کے استعمال پر اظہار تشویش کرچکے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ پاناما لیکس کی تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہے۔
واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری سے متعلق با خبر ہے۔ پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کی ضرورت ہے۔
واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹورنر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے۔اپنی بریفنگ میں مارک ٹونر نے کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کی،ان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔
امریکا نے ہمیشہ کہا ہے کہ کشمیر پر کسی بھی قسم کی بات چیت اس کا دائرہ کار اور کردار کا تعین دونوں فریقین نے کرنا ہے۔مارک ٹونر نے بریفنگ کے دوران بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔مارک ٹورنر نے کہا کہ صدر اوباما آف شور کمپنیوں کے استعمال پر اظہار تشویش کرچکے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ پاناما لیکس کی تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہے۔